Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چین مکمل، آج لاہور پہنچیں گی

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چین مکمل، آج لاہور پہنچیں گی
وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چین مکمل، آج لاہور پہنچیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ چین مکمل، آج لاہور پہنچیں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنا دورہ چین کامیابی سے مکمل کر کے چین سے واپسی کے لیے رخت سفر باندھ لیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف رات آٹھ بجے خصوصی طیارے سے بیجنگ سے لاہور پہنچیں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی دعوت پر آٹھ روزہ سرکاری دورے پر تھی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف دس رکنی وفد کے ہمراہ 8 دسمبر کو چین کے لیے روانہ ہوئیں تھی، ان کے ہمراہ وفد میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اور وزیر زراعت عاشق کرمانی شامل تھے، اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورے کے دوران چائنا کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں، بیجنگ، شنگھائی  اور گوانگ زو ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کی۔

Advertisement

دورے کے دوران لاہور کو اسمارٹ سٹی بنانے کے حوالے سے مختلف آئی ٹی کمپنیوں سے دوطرفہ بات چیت کو آگے بڑھانے کے حوالے وفود سے ملاقاتیں کیں، جبکہ وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، شعبہ صحت کی ترویج کے لیے چائنیز کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر