Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو  گیس کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں گیس سپلائی کے حوالے سے  جائزہ اجلاس ہوا ۔

وزیر اعظم  نے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی کی شکایات پر نوٹس  لیتے ہوئے موسم سرما میں گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کو فوری طور پر یقینی  بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے سسٹم کی ساخت میں اصلاحات لانے کی ہدایت  تاکہ اس  مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔

وزیر اعظم کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ  سسٹم میں سرپلس آر ایل این جی موجود ہے، جس کی وجہ سے گیس لوڈ مینجمنٹ میں پچھلے سال کی نسبت بہتری آئی ہے ۔

Advertisement

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پچھلے سال کی نسبت اس سال گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم ہے ۔ گھریلو صارفین کو صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گیس فراہم کی جارہی ہے ، پاور سیکٹر کو بھی گیس ڈیمانڈ کے مطابق دی جا رہی ہے ۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ   صارفین کی شکایات کے حوالے سے ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی کے  آن لائین ڈیش بورڈز کام کر رہے ہیں ۔ ایس این جی پی ایل کی شکایات کو حل کرنے کی شرح 93 فیصد جبکہ ایس ایس جی سی کی شرح 79 فیصد ہے ۔ ملک کی تمام گیس فیلڈز فعال ہیں  ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیراعظم  کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر