Advertisement
Advertisement
Advertisement

مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، شرجیل میمن

Now Reading:

مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن

مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردانہ حملے اور 16 جوانوں کے شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردانہ حملے میں جوانوں کی شہادت پر غمزدہ اور افسردہ ہے،  اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری قومی خودمختاری، امن و استحکام پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود ہم دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ثابت قدم اور پرعزم ہیں، مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

انکا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں بے مثال حوصلے اور حب الوطنی کی مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پوری قوم شہداء کے لواحقین اور  اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر