کراچی، ڈیفنس خیابان سحر میں گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد، 6 افراد بے ہوش پائے گئے
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر کے گھر سے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی اور 6 افراد بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر سے ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ، اہلیہ اور 4 بچے بے ہوشی کی حالت میں ملے۔ ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ قیوم آباد پر واقع سرسید اسپتال کے مالک ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مردہ حالت میں ملنے والے 5 سالہ بچے کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ بے ہوش افراد میں ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ، اہلیہ، دو بچیاں 8 سالہ جنت، 16سالہ زارا، 13 سالہ زوہیب اور 11 سالہ شاہزین شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ اہلخانہ کے سوتے وقت پیش آیا۔بے ہوش افراد کو پہلے سر سید اسپتال پھر ساؤتھ سٹی اور اب آغا خان اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر ضیاء الدین شیخ نے گھر میں فیومیگیشن کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
