Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی، وزیراعلیٰ سندھ
خبروں میں سچائی کا انتخاب صحافیوں کا عزم ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022 میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے امریکا کے پاکستان میں مقرر سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، قائم مقام قونصل جنرل ایمی ہڈ بھی ملاقات میں شریک تھے۔

چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی ملاقات میں موجود ہیں، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ڈونلڈ بلوم نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی کہ میری بطور سفیر مدت مکمل ہونے والی ہے، پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے یہ الوداعی ملاقات ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈونلڈ بلوم کی بطور سفیر خدمات کو سراہا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سفارتکاری میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے 2022ء میں سیلاب متاثرین کی خصوصی مدد کی۔

امریکی سفیر نے وزیراعلیٰ سندھ کے ان الفاظ اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

دورانِ ملاقات سندھ میں زرعی ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم زراعت میں جدید ٹیکنالاجی، سیلاب سے محفوظ بیج اور فصلیں متعارف کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو ثقافتی تحائف اجرک، کھیس اور سندھی ٹوپی دیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر