
وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیرِ صدارت پی وی ایم اے کے وفد کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے مؤثر پالیسی ضروری ہے۔
انہوں نے خوردنی تیل کی پالیسی کے لیے تجاویز دو سے تین دن میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔
وزیر تجارت نے انڈونیشیا اور ملائیشیا کے ساتھ ڈیوٹی میں کمی کے لئے مذاکرات کی یقین دہانی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے پائلٹ منصوبے ضروری ہیں، چاول کی بھوسی سے تیل نکالنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔
انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کے شعبے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔
وزیر تجارت کے مطابق خوردنی تیل کی درآمدات میں استحکام کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔
جام کمال نے پام آئل درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے پالیسی سازی پر زور دیا۔
انہوں نے پی وی ایم اے کو عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔
ان کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی صنعت کو درپیش چیلنجز پر حکومت توجہ دے رہی ہے۔
وزیر تجارت جام کمال نے مقامی پیداوار بڑھانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News