
ریڈ لائن بی آرٹی کراچی کے لوگوں کیلئے عذاب بن گئی ہے، منعم ظفر
امیرجماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پولیس میں بڑی تعدادمیں ایسے لوگ ہیں جن کا کراچی سےتعلق ہی نہیں ہے مقامی افراد کو پولیس میں بھرتی کیاجائے۔
منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کےواقعات ہورہے ہیں، متعددافرادکوموبائل چھیننے کے دوران قتل کیاگیا، لوگوں کی زندگیوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔
منعم ظفر نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کوامن اورسکون دیاجائے، عوام کےمسائل پرہمیشہ بات کرتے آئے ہیں، واٹرکارپوریشن سے ہماری بات ہوئی ہے، کےفورمنصوبےکوجلدمکمل کیاجائے۔
منعم ظفر نے مزید یہ بھی کہا کہ حب ڈیم سے 100 ملین گیلن پانی فراہم کیاجارہا ہے، کنڈے لگا کر ٹینکر مافیا کھڑی ہوتی ہے، ضرورت ہےتوڈیپوٹیشن پرافسران کولےکرآئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News