Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

Now Reading:

اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم
ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے تشکر کا اظہار کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مسائل کو مذاکرات سے حل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کا اقدام خوش آئند ہے، نیک نیتی سے حکومت اور اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی۔

انکا کہنا تھا کہ اسپیکر آفس کے دروازے ہمیشہ اراکین کےلیے کھلے ہیں، بات چیت اور مکالمے سے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

ایاز صادق نے مزید کہا کہ مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے دونوں کمیٹیوں کے اراکین کو کل پیر دن ساڑھے گیارہ بجے ملاقات کی دعوت دی ہے، دونوں کمیٹیوں کے اراکین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں ملاقات کروں گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کو کل ملاقات کے لیے بلا لیا، تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں دن ساڑھے گیارہ بجے ملاقات ہوگی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر