Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے، سعید غنی

Now Reading:

آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے، سعید غنی

آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار نہیں ملیں گے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ایم کیو ایم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ، کے ایم سی، کے ڈی اے، ایم ڈی اے سمیت تمام اداروں کی بربادی کے پیچھے ایم کیو ایم کا بھیانک کردار ہے، پُرامن اور روشنیوں کے شہر کراچی کو دہشگردی میں دھکیلنے والی ایم کیو ایم کس منہ سے کراچی کے مسائل پر بات کرسکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی نفرت کی سیاست کو کراچی کے عوام نے دفن کردیا ہے، ایم کیو ایم ایک مردہ سیاسی گھوڑا ہے، ایم کیو ایم شدید اندرونی انتشار کا شکار ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم، پی ایس پی کے مکمل قبضے میں جاچکی ہے، ایم کیو ایم بتائے کہ بلدیاتی انتخابات سے کیوں راہ فرار اختیار کی تھی؟ پاکستان پیپلز پارٹی آج کراچی کی مقبول سیاسی جماعت ہے۔

Advertisement

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کے ذریعے کراچی میں اپنی جگہ بنائی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے مسائل کو حل کرنے مصروفِ عمل ہے، آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جی ٹو فریم ورک : امارتی کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط
افغانستان سے اب دہشتگردی ہوئی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ، خواجہ آصف
شکیل احمد درانی ڈی جی نیب کراچی تعینات
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر