
اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل کا خیر مقدم
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار کی پیشکش کردی۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ بطور اسپیکر مذاکراتی عمل میں اپنا کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے لئے میرا گھر اور دفتر ہر وقت حاضر ہے، شیر افضل مروت کی تقریر سے مذاکرات کے ماحول کو پیدا کرنے میں بہت مدد ملی۔
ایاز صادق نے کہا کہ سعودی شوری کے اسپیکر وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں، سعودی وفد کی میزبانی کی وجہ سے کل بھی مصروف تھا آج بھی مصروف ہوں، سعودی وفد کی روانگی کے بعد مذاکراتی عمل شروع کرانے کے لئے کردارادا کرنے کو تیار ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کچھ دیر کے لئے اسمبلی اجلاس میں گیا، اسمبلی اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے مذاکرات کے حوالے سے اچھی شروعات کیں۔
اسپیکر نے مزید کہا کہ امن و امان ملکی ترقی اور سیاسی تلخی کو کم کرنے کے لئے جو بھی کردار ادا کرسکتا ہوں کروں گا، حکومت اور اپوزیشن کے ارکان میرے لئے برابر قابل احترام ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News