Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایاز صادق

Now Reading:

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایاز صادق
ایاز صادق

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ کی اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد آمد ہوئی۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر بچوں نے شوریٰ کونسل کے چیئرمین کو گلدستہ پیش کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے دورہ پاکستان پر دلی مسرت ہوئی، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کا دورہ پاکستان دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے میں اہم پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

چیئرمین سعودی مجلسِ شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کا دورہ کر کے انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دورہ پاکستان کے دوران ہمیشہ خلوص اور محبت ملی ہے۔

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالله بن محمّد بن ابراہیم الشیخ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے۔

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین سینٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کے دورہ پاکستان کو انتہائی اہمیت دی جارہی ہے۔

Advertisement

سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین کے دورہ پاکستان سے پارلیمانی روابط کو فروغ حاصل ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر