
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ بانی پی ٹی آئی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی جس دوران بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا جب کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
عمر ایوب کو پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کردیا گیا جب کہ احمد چھٹہ کو بھی حراست میں لے کر پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شیخ رشید احمد، شیخ اشد شفیق اور زرتاج گل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے جب کہ کل پچاس ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
بانی پی ٹی آئی کے اسٹاف میں شامل عظیم الدین عرف بلا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،عظیم الدین پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی جب کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News