Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار

Now Reading:

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار
فتنہ الخوارج

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار

کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی  کرکے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سندھ رینجرز  کے  مطابق گرفتار ملزمان میں جاوید سواتی عرف بھائی جان، شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان شامل ہیں جو  دہشت گرد ی ،قتل ، اقدام قتل اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔

دہشتگردوں سے ایمو نیشن اورد ھما کہ خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ملزمان کا تعلق فتنہ الخوارج سوات گروپ سے ہے۔

ملزم جاوید سواتی عرف بھائی جان 2008 میں فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوا۔   ملزم سوات میں کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح اور بن یامین کے گروپ کے ساتھ انتہائی متحرک رہا۔

ملزم کے دو بھائی شاہد اور زاہد سوات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزم اپنی فیملی کے ہمراہ  سوات آپریشن کے بعد کراچی شفٹ ہوا  اور مختلف مقامات پر روپوش رہا۔

Advertisement

ملزم 2012 میں کراچی سے گرفتار ہوا اور سوات میں عرصہ تقریبا 14 ماہ تک جیل میں رہا۔

ملزم کے قریبی ساتھی کمانڈر عمرالرحمان عرف استاد فاتح، عبد الرحمان عرف شہزاد، حبیب اللہ عرف معاویہ  کنڑ افغانستان شفٹ ہوگئے۔

ملزم کے  کمانڈر عمر الرحمان عرف استاد فاتح ، عبد الرحمان عرف شہزاد اور حمید اللہ عرف اظہار سے  انتہائی قریبی تعلقات تھے۔

ملزمان شاہد حسین عرف عمر اور اکبر زیب خان 2010 میں غلبہ السلام میں شامل ہوئے۔بعد ازاں 2014 میں زکریا عرف انعام اللہ  فتنہ الخوارج سوات گروپ میں شامل ہوئے۔

ملزمان عسکری تربیت یافتہ ہیں اور متعدد بار افغانستان جاچکے ہیں۔  ملزمان کراچی میں بھتہ وصولی، قتل و اقدام قتل کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

ملزمان زکریا عرف انعام اللہ ، رفیع اللہ عرف ٹیکسی والا اور عدنان ہزارے وال کے ساتھ مل کر جنرل ٹائر کمپنی کے صدر  سے 20 لاکھ  روپے، بنارس میں جنرل سٹور کے مالک  سے 10 لاکھ روپے، اسٹیل ٹاؤن میں ٹینکر والے  سے 10 لاکھ روپے، بنارس کے قریب فروٹ سپلائر  سے 3 لاکھ، پراپرٹی ڈیلر  سے 2 لاکھ ، بنارس میں جنرل اسٹور کے مالک  سے 15 لاکھ روپے بھتے  کی ڈیمانڈ کرچکے ہیں اور متعدد سے بھتہ وصول  بھی کیا ہے ۔

Advertisement

 تاجر عبد الغفار  سے 50 لاکھ روپے بھتے کی ڈیمانڈ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ملزم اکبر زیب  خان نے اپنے ساتھی زکریا عرف انعام اللہ کے ساتھ مل کر لانڈھی کے قریب مخبری کے شبہ میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل فضل زادہ کو قتل اور سید آفرین کو زخمی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر