شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ
شہر قائد میں خواتین کو ہراساں کرنے کے پے در پے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا دستگیر بلاک 15 میں درندہ صفت شخص کی طالبات کے ساتھ دن دہاڑے نازیبا حرکات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو طالبات گلی میں جارہی تھیں کے موٹر سائیکل سوار شخص نے راستہ روکا اور کر نازیبا حرکات شروع کردیں۔ فوٹیج میں ایک اور خاتون کو بھی گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
طالبات اس شخص کو نازیبا حرکت کرتا دیکھ کر واپس مڑجاتی ہیں اور موٹر سائیکل پر سوار شخص فرار ہو جاتا ہے۔
فوٹیج میں درندہ صفت شخص کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی فوٹیج کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کسی متاثرہ خاتون نے پولیس سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج کب اور کہاں کی کے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
