Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، بلاول بھٹو

Now Reading:

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو زرداری

قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی اور آنے والی نسلوں کو محفوظ بنائے گی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہِ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس سانحہ ملکی تاریخ کے تاریک ترین ابواب میں سے ایک ہے۔

انہوں نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی برسی پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ اے پی ایس نے قوم کے ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دیا اور دہشتگردی کے ناسور کے خلاف متحد کیا، شہید طلبہ اور اسٹاف ممبرز کے اہل خانہ کے حوصلے اور بہادری کو بھی سلام پیش کرتا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ ایسے سانحات سے بچا جا سکے، انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کو تعلیم، معاشی مواقع اور سماجی ہم آہنگی کے ذریعے حل کرنا ہوگا۔

چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک بھر میں رواداری، تعلیم اور امن کو فروغ دینے کے لیے پیپلز پارٹی پرعزم ہے، آئیے آج اِس افسوسناک دن کی برسی پر دہشتگردی سے پاک پاکستان کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کریں، ایک ایسا پاکستان جہاں ہر بچہ بلاخوف و خطر خواب دیکھ سکے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر