 
                                                      کراچی؛ مذہبی جماعت کے شہر کے مختلف علاقوں میں دھرنے، ٹریفک معطل
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنے دیئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے، دھرنے کے باعث شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔
شہر قائد میں لسبیلہ چوک، اورنگی اسلام چوک، ناگن چورنگی پردھرنے کی وجہ سے ٹریفک متاثر جبکہ کورنگی 5 ، ملیر مرغی خانہ اور شیرشاہ میں بھی مذہبی جماعت کادھرنا جاری ہے۔
کراچی کے علاقے موسمیات اور صفورا گوٹھ کے قریب احتجاج کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثرہے، جبکہ بلوچ کالونی پل کے نیچے بھی دھرنا دیا جارہا ہے اس کے علاوہ شارع فیصل کاایک ٹریک بند کر دیا گیا ہے۔
شیر شاہ پراحتجاج کی وجہ سے گلبائی تاشیر شاہ تک شدید ٹریفک جام ہے، جبکہ شاہ فیصل کالونی، اسٹارگیٹ پردھرنےکی کوشش کو پولیس نےروک دیا ہے۔
بلوچ پل سے کارساز تک گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں ہیں جبکہ ملیر قائد آباد مرغی خانے کےقریب بھی دھرنے سے ٹریفک معطل، اس کے علاوہ برنس روڈ کے قریب بھی دھرنا جاری ہے، جس نے ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 