Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن

Now Reading:

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن
شرجیل میمن

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت دینے کیلئے تیار ہیں، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو رائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ ہمیشہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، سندھ حکومت پی پی پی موڈ پر کام کر رہی ہے، ہم آپ کو بھی پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ہر قسم کی سہولت دینے کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار کراچی میں میڈیکل سٹی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کی جانب سے چینی سرمایہ کاروں کو مدد دینے کی پیشکش کی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے سب سے موزوں علاقہ ہے، ہم دو سو سال تک تھر کے کوئلے سے سستی بجلی پیدا کر سکتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گرین انرجی کے حوالے سے یہاں بہت سی کمپنیاں کام کر رہی ہیں، کارپوریٹ فارمنگ سے بھی کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محدود پانی سے زیادہ زیادہ پیداوار ہو۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ چائنیز ٹیکنالوجی اور ہمارے ملک میں موجود مواقع مل کر ترقی کے مواقع پیدا کریں گے، سندھ حکومت چائنیز سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرے گی، میں چاہتا ہوں کہ ایسے مواقع ملتے رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر