Advertisement
Advertisement
Advertisement

دورہ چین کا چھٹا روز، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھٹی کے دن بھی مصروفیت

Now Reading:

دورہ چین کا چھٹا روز، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھٹی کے دن بھی مصروفیت
دورہ چین کا چھٹا روز، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھٹی کے دن بھی مصروفیت

دورہ چین کا چھٹا روز، وزیر اعلیٰ پنجاب کی چھٹی کے دن بھی مصروفیت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان دنوں چین کے آٹھ روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے چھٹے روز بھی مصروف دن ترین گزارا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت گوانگ ژو میں انوسٹمینٹ کانفرنس ہوئی جس میں انہوں نے ورکنگ گروپ قائم کرنے، فوکل پرسن مقرر اور ہیلپ ڈیسک  قائم کرنے کا اعلان کیا۔

اس گول میز کانفرنس میں چین اور ہانگ کانگ کی 60 سے زائد نمایاں کمپنیوں کے حکام کی شرکت کی اور ہیلتھ،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ویسٹ مینجمنٹ، سولرانرجی اور دیگر سیکٹرز کے نمائندگان شریک ہوئے۔

کانفرنس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو چین کی نمایاں کمپنیوں کے نمائندوں نے اپنے اداروں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اور پاک چائنا کی فری ٹریڈ کے بارے میں تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا۔

کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چین کی ٹیکنالوجیز کمپنیوں کو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی جس پر چینی ٹیکنالوجی کمپنیز نے پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں ون ونڈو آپریشن سے سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کو چینی کمپنیوں کے لئے”لینڈ آف اپرچونیٹی“ قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے انوسٹمیںٹ کانفرنس میں شرکت کے شرکاء کاشکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب کے معاشی، جغرافیائی اور کاروباری اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دوسری جانب چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے ویژن اور پنجاب میں نو پلاسٹک کے مہم کے آغاز کو سراہا۔

مریم نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ  پنجاب میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ”نو ٹو پلاسٹک“مہم شروع ہوچکی ہے، ماحول کو متاثر کرنے والے پلاسٹک کی خرید و فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کررہے ہیں، جبکہ چھٹی کے باوجود چینی کمپنیوں کے حکام کی آمد ہمارے لیے بے حد حوصلہ افزاء امر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ستھراپنجاب کے تحت زیرویسٹ مشن شروع ہوچکا ہے،چینی کمپنیوں کی معاونت اور اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے، ویسٹ کو قابل تجدید انرجی میں تبدیل کرنے کے پراجیکٹ شروع کررہے ہیں، زراعت کوجدت کی راہ پر گامزن کرتے ہوئے میکانائزیشن کی جارہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سستی بجلی کے حصول کیلئے ونڈ مل، سولر انرجی اور قابل تجدید انرجی کے ذرائع پر توجہ دی جارہی ہے، اس کے علاوہ ایکو سسٹم میں بہتری کیلئے انڈسٹری میں اصلاحات متعارف کرائی جارہی ہے، جبکہ پنجاب میں سولر انرجی کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سولرائزیشن کے لئے میگا پراجیکٹ کا آغاز ہوچکا ہے، سولرائزیشن پراجیکٹ میں چینی کمپنیوں کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے، جبکہ زراعت کے سب سیکٹر میشن مینوفیکچرنگ، فوڈ پراسیسنگ اور ہائیبرڈ بیج ڈویلپمنٹ کو اشتراک کار سے ممکن بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ینگ انڈسٹریل ہیومن ریسورس کے قابل قدر اثاثے کو استعمال میں لانا چاہتے ہیں، بائیو اور ہائیڈروجن ٹیکنالوجی کے استعمال سے رجوع کرنا چاہتے ہیں، جبکہ آئی ٹی کے شعبے میں جدت لانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب میں ای کامرس، انکیوبیٹر سنٹر، ای لرننگ میں سرمایہ کاری کو ویلکم کریں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی کو اسٹیٹ آف دا آرٹ بنانا چاہتے ہیں، چینی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کرسکتی ہیں، جبکہ پاک چائنا تعلقات کے فروغ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کا رد عمل حوصلہ افزاء ہے، پاکستان وسطی ایشیا، مڈل ایسٹ اور دیگر ممالک کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان گلوبل ٹریڈ روٹ کا قابل قدر حصہ ہے، ٹیلی میڈیسن ٹیکنیک کیلئے چین کے ہیلتھ سسٹم سے مستفید ہوں گے، زراعت میں نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔

 مریم نواز نے مزید یہ بھی کہا کہ پنجاب میں واٹر ایفی شنٹ اریگیشن سسٹم متعارف کرانا چاہتے  ہیں، چین کی کمپنیوں کے لئے پنجاب میں کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانا کا بہترین وقت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر