Advertisement
Advertisement
Advertisement

جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ

Now Reading:

جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ
جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ

جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا، احمد شاہ

صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ نے کہا کہ جشن کراچی عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد 5 دسمبر سے ہوگا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ ”سترھویں عالمی اردو کانفرنس 2024“ کے حوالے سے  پریس کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود شریک ہوئے، جبکہ معروف شاعر افتخار عارف، نورالہدیٰ شاہ اور اعجاز فاروقی نے پریس بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس میں اس سال ”جشن کراچی“ منا یا جارہا ہے، جبکہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا جائے گا۔

  جشن کراچی سترھویں عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز افتتاحی اجلاس کے بعد میں ہوں کراچی، میں انور مقصود پر سیشن ہوگا، جس میں تابش ہاشمی اور وسیم بادامی بھی شامل ہوں گے۔ دوسرے روز کا آغاز اردو نظم میں کراچی کا حصہ سے کیا جائے گا، جس کے بعد تقدیسی ادب کے روشن چراغ، دنیا بدلتی خواتین، کتابوں کی رونمائی، کے ایم سی 1843 سے 2024ءتک، بچوں کا ادب،و دیگر سیشنز ہوں گے۔

Advertisement

صدر آرٹس کونسل پاکستان محمد احمد شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کراچی میں پھر ایک بڑا گلدستہ سجنے کو تیار ہیں عالمی اردو کانفرنس 8 دسمبر تک وائی ایم سی گراؤنڈ اور آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی۔

صدر آرٹس کونسل کے مطابق اس کانفرنس میں اردو زبان کے مختلف سیشنز منعقد ہوں گے، جبکہ ہم نوجوانوں کو مزید اردو زبان کی اہمیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر