Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کا لاہور میں فضائی آلودگی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

مریم نواز کا لاہور میں فضائی آلودگی سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ
مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

مریم نواز کی ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی طرز پر لاہور میں فضائی آلودگی اور مٹی دھول سے نجات کا جدید طریقہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لاہور میں 1500 تعمیراتی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا نظام نصب کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہے جس پر گزشتہ تین ہفتے سے تجربات جاری تھے، ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) نے تجربات کی کامیابی کے بعد اب اسے عملی طور پر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ‘سی اینڈ ڈبلیو’ اور ‘ایل ڈی اے’ کو فوری ‘واٹر سپرنکل سسٹم’ لگانے کی بھی ہدایت دی اور 15 جنوری تک قذافی اسٹیڈیم میں واٹر سپرنکل سسٹم کی تنصیب کا بھی حکم دے دیا۔

پانی کو فوارے کے انداز میں اس طرح چلایا جاتا ہے جس سے تعمیراتی مقام پر مٹی نہ اڑے اور گردو غبار پیدا نہ ہو، تعمیراتی مقامات کو سبز کپڑے سے ڈھانپنا لازمی ہوگا تاکہ تعمیراتی کام کے دوران سیمنٹ، مٹی اور دھول نہ اڑے جبکہ  10 فروری کے بعد پانی کے چھڑکاؤ کے طریقہ کار پر عمل نہ کرنے پر مقدمہ درج ہوگا۔

Advertisement

اس حوالے سے سینیٹر وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘واٹر سپرنکلرز اور مسٹ’ کے اس طریقہ کار سے اسموگ کے خاتمے کے مشن میں مزید تیزی اور بہتری آئے گی، ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) 9 ماہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کی جنگ لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی بہتری کے لئے رویوں کی تبدیلی، ہر شہری کا تعاون، جدید مشینری اور طریقوں کا استعمال ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر