سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس اوپن اینڈشٹ کیس تھا، کل بھی کہا تھا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، بدنصیبی ہے بانی پی ٹی آئی اس دوراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں، انہوں نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کیے تھے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے، اس معاملے میں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی، بندلفافہ جب لایا گیا تو وہ اس وقت بھی ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا گیا ہماری آرمی چیف سے مثبت، ون آن ون ملاقات ہوئی، پروپیگنڈے، جھوٹ، فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں، 9 مئی کو یہ کہتے تھے کہ ہم نے نہیں کیا ہمیں پھنسایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود کہا ہمارے لوگ موجود تھے سزا دے دیں، آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 20جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے، حکومت، پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، اعلیٰ عدلیہ میں جاکر بھی یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
