
سندھ حکومت نے شہر میں قبرستانوں کی جگہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کمشنر کراچی کو قبرستان کے لیے 2500 ایکڑ زمین کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا گیا۔
اجلاس میں سینیٹر، ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی سمیت تمام ڈویژنل کمشنر شریک تھے۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ماسٹر پلان میں قبرستان کے لیے جگہ مختص کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ مستقبل میں قبرستانوں کی کمی کا سامنا نہ ہو۔
آصف حیدر شاہ نے اجلاس میں کہا کہ آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی شرح اور شہری پھیلاؤ کے باعث موجودہ قبرستانوں کی جگہ کافی نہیں رہی، اس لیے فوری طور پر اضافی زمین کی نشاندہی ضروری ہے۔
مزید برآں، چیف سیکریٹری سندھ نے سندھ کے دیگر شہروں میں بھی قبرستانوں کے لیے زمین کی نشاندہی کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے 13 ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز اور 10 جوائنٹ چیک پوسٹوں کے لیے بھی زمین کی نشاندہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں، چیف سیکریٹری سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری زمین پر ہونے والی تجاوزات کا خاتمہ کریں اور اس زمین کو عوامی مفاد میں استعمال کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News