کراچی میں دھرنے ختم؛ سڑکیں ٹریفک کیلئے کھول دی گئیں
کراچی: مذہبی جماعت کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر جاری دھرنے ختم کردیے گئے ہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے جانے والے روڈ ٹریفک کے لیے مکمل کھول دیے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے اور واٹر پمپ سے انچولی جانے والا روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے کھلا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے پارا چنار واقعات کے خلاف دھرنے نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی اور واٹر پمپ پر دیے جارہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
