Advertisement
Advertisement
Advertisement

اہم قانون سازی اور قومی امور، سینیٹ اجلاس 2 ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

اہم قانون سازی اور قومی امور، سینیٹ اجلاس 2 ہفتوں تک جاری رکھنے کا فیصلہ

سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ اجلاس دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

اجلاس کے دوران ایوان میں زیر غور آنے والی قانون سازی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر بھی بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز، چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سینیٹر راجہ ناصر عباس سمیت دیگر اراکین شریک ہوئے۔

مزید برآں، سینیٹر منظور احمد، سینیٹر عطاء الرحمان، سینیٹر جان محمد، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ دو ہفتوں کے دوران اہم قانون سازی پر مشاورت کی جائے گی، جبکہ دیگر اہم امور پر بھی سیر حاصل بحث متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر