Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور شدید برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

Now Reading:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور شدید برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 18 سے 21 جنوری کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے اور چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

حساس بالائی علاقوں میں مقامی آبادی اور سیاحوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رہنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی کو موسمی خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے۔

Advertisement

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی کو یقینی بنائیں اور سڑکوں کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لیے متبادل راستے فراہم کریں۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔

کسان حضرات کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

سیاحتی مقامات کی جانب جانے والے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر کے موسم اور سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر