بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے امتحانی پرچوں کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔
نئی پالیسی کے تحت امتحانی سوالیہ پرچہ آؤٹ کرنے یا واٹس ایپ پر شیئر کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، امتحانی پرچہ لیک کرنے والے افراد کو تین سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔
امتحانی مراکز اور پریکٹیکل لیبارٹریز میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔
کسی غیر متعلقہ شخص کے امتحانی مرکز یا لیبارٹری میں داخل ہونے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی، موبائل فون اور دیگر ممنوعہ آلات کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی۔
لاہور تعلیمی بورڈ نے عوام الناس، متعلقہ افسران اور عملے کو ان قواعد پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ امتحانی عمل کو شفاف اور منصفانہ بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
