Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 179 مقدمات درج

Now Reading:

لاہور پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 179 مقدمات درج

لاہور پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سال کے ابتدائی 25 دنوں میں 179 مقدمات درج کیے اور 179 افراد کو گرفتار کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق، پولیس نے اس دوران 36 سو سے زائد پتنگیں اور 167 چرخیاں برآمد کیں۔

فیصل کامران نے بتایا کہ پولیس نے آن لائن پتنگیں بیچنے والے گروہ اور بڑے سپلائرز کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پتنگ بنانا، بیچنا، اُڑانا یا ترسیل کرنا ناقابل ضمانت جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے خبردار کیا کہ پتنگ اُڑانے والے افراد 3 سے 5 سال تک قید کی سزا کا سامنا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس پتنگ بازی ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کے لیے متحرک ہے، تاکہ شہر میں پتنگ بازی کے خطرات سے بچا جا سکے۔

فیصل کامران نے علماء کرام کے اس فتویٰ کا بھی حوالہ دیا جس میں پتنگ بازی کو غیر شرعی فعل قرار دیا گیا ہے اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکنے کی مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ادا کریں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ شوق میں اُڑائی گئی پتنگ کسی کا گلہ کاٹ سکتی ہے، اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گرد و نواح پر نظر رکھیں اور پتنگ بازی کی اطلاع فوراً پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر