Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن

Now Reading:

پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن
ٹیلی کام سیکٹر

پاکستان کا ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن

اسلام آباد: ٹیلی کام سیکٹر ترقی کی جانب گامزن ہے، حکومت پاکستان کے ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

حالیہ دنوں میں انٹرنیٹ فراہمی میں مسائل کے باعث حکومت پاکستان کی جانب سے افریقہ – 2 کیبل پروجیکٹ کا آغاز ہوگیا،  یہ پروجیکٹ دنیا کا سب سے بڑا زیر سمندر نیٹ ورک ہے۔

یہ منصوبہ 45,000 کلومیٹر طویل زیرِ سمندر کیبل نیٹ ورک پر مشتمل ہے اور 33ممالک میں 46 لینڈنگ اسٹیشنز کو جوڑتا ہے۔

پاکستان میں Africa -2 Cable Project لینڈنگ مقام ہاکس بے، کیماڑی ٹاؤن کراچی میں ہو گی جبکہ اس کا مقامی آپریٹر ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ہوگا، یہ منصوبہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں بہتری لائے گا۔

مالی سال 2022 سے 2023 تک ٹیلی کام آمدنی میں 17 فیصد اضافہ ہوا، سال 2023 سے 2024 تک پاکستان کی ٹیلی کام کی آمدنی 955 بلین روپے تک پہنچ گئی جبکہ پاکستانی معیشیت میں ٹیلی کام کا مجموعی تعاون 2024 میں 335 بلین روپے تک پہنچ گیا۔

Advertisement

ٹیلی کام کی سیلولر خدمات پاکستان کی 91 فیصد آبادی کو دستیاب ہیں جبکہ 4G خدمات سے 81 فیصد آبادی مستفید ہورہی ہے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن حکام کی کاوشوں سے پاکستان گلوبل سائبر سیکیورٹی انڈیکس 2024 رینکنگ میں 79ویں سے 40ویں نمبر تک پہنچ گیا۔

پاکستان کے آئی ٹی یو کے آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس 2024 میں بھی 14 فیصد اضافہ ہوا، ملک میں موبائل فون صارفین کی تعداد میں 29 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس سے ڈیجیٹل کنیکٹوٹی میں اضافہ ہو گا۔

گھروں کو انٹرنیٹ کی 20 فیصد تک رسائی بڑھا دی گئی جس سے ڈیجیٹل خواندگی اور معیشت میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی، پاکستان دنیا کے ان 37 ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے ویب ٹرسٹ آڈٹ شدہ نیشنل پبلک انفراسٹرکچر قائم کی، اس اقدام سے ملک میں سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سرٹیفیکیشن کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر