
کینالز معاملہ؛ وزیراعلیٰ پنجاب سے سوال کرنے کی بجائے صدر مملکت سے پوچھ لیں، عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس تاریخ کی سب سے بڑی چوری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کولانچ کرنے والوں نے صادق و امین کا لقب دیا، کل کے فیصلے نے بانی پی ٹی آئی کی صداقت وامانت کے پرخچے اڑا دیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، شواہد پر فیصلہ دیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمر ایوب کہتے ہیں کرپشن کا پوچھنا ہےتو حسن نواز سے پوچھیں، شہزاد اکبر نے خود ،این سی اے سے بھی تحقیقات کرائیں، این سی اے نے اکاؤنٹ تفصیلات چیک کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بند لفافہ اب تو کھل گیا اس وقت کیبنٹ کے سامنےکھولنا تھا، اب تو آپ کے سارے لفافے کھل گئے وہی کیسز چل رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خانم کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریں گے،سزا کے لیے تیار ہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک سال میں مکمل ہوا ہے، فیصلےکا انتظار کرنے والےکل روکیوں رہےتھے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کابینہ سے بند لفافے میں منظوری لی، فرح گوگی اور شہزاد اکبر بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس کے اہم کردار ہیں، شہزاد اکبر اور فرح گوگی نےمل کر ڈیل کو انجام تک پہنچایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کا ایک کلپ بھی سامنے تھا لندن میں بریف کیس وصول کررہےتھے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر کو ملک سے باہر جانے کیا جازت دی، شہبازگل اداروں کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ بولا ہے، بڑی دیدہ دلیری سے مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی 100 سے زائد سماعتیں ہوئیں، بانی پی ٹی آئی 190ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیری حربے استعمال کرتے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News