Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بچوں کے مبینہ اغواء کے واقعات میں اضافہ، والدین پریشان

Now Reading:

کراچی میں بچوں کے مبینہ اغواء کے واقعات میں اضافہ، والدین پریشان

شہر قائد میں بچوں کے مبینہ اغواء کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ نارتھ کراچی میں 7 سالہ صارم کے بعد گارڈن حسن لشکری کے علاقے سے دو مزید بچوں کے اغواء کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن حسن لشکری کے ایک ہی محلے سے 4 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔ دونوں بچے ایک دوسرے کے پڑوسی تھے اور گھر کے باہر کھیل رہے تھے جب اچانک غائب ہوگئے۔

علیان کے کزن کا کہنا ہے کہ وہ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور مدرسے سے آ کر باہر کھیل رہا تھا۔ علیان کی بہن نے روتے ہوئے کہا، علیان میرا لاڈلہ تھا، مجھے وہ چاہیے۔

دوسری جانب، 6 سالہ علی رضا کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی گھر میں سب سے بڑا تھا اور اسکول سے واپسی کے بعد کھیلنے کے لیے باہر گیا تھا۔ انہوں نے کہا، “ہم غریب لوگ ہیں، ہماری کسی سے دشمنی نہیں، ہمارے بچے ہمیں واپس دلوائے جائیں۔

گارڈن پولیس نے بچوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے، تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود بچوں کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

Advertisement

ایک ہفتے کے دوران دو مختلف واقعات میں تین بچوں کے مبینہ اغواء نے والدین میں شدید خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

متاثرہ والدین نے سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیں اور ان کے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر