
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے صارم سے زیادتی کی تردید کردی
کراچی: ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف نے 7 سالہ معصوم صارم سے زیادتی کی تردید کردی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کنور آصف نے بول نیوز کے پروگرام نیوز پنچ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی ثابت نہیں ہوئی۔
کنور آصف نے کہا کہ شک ہے کہ صارم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ڈی آئی جی ویسٹ نے ٹیم تشکیل دی ہے جب کہ ڈی ایس پی فرید احمد ٹیم کو ہیڈ کر رہے ہیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ 6،7 لوگوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہے ہیں، جن پرشک ہے ان کے سیمپل لینے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صارم کو 7 جنوری کو مدرسے سے واپسی پر اغوا کیا گیا جب کہ جس ٹینک سے بچے کی لاش ملی اس کا ڈھکن نہیں تھا اور ایک ہفتے میں لیے گئے سیمپلز کی رپورٹ آجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News