Advertisement
Advertisement
Advertisement

علاقائی تجارت اورافق پر نئے مواقع کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

Now Reading:

علاقائی تجارت اورافق پر نئے مواقع کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
علاقائی تجارت اورافق پر نئے مواقع کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

علاقائی تجارت اورافق پر نئے مواقع کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد: انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز، ریسرچ اینڈ اینالیسس (اسراء) میں ’’علاقائی تجارت اورافق پر نئے مواقع‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے۔

سیمینار میں غیر ملکی سفیروں، سرکاری حکام اور صنعتی شعبے سے وابستہ افراد شریک ہوئے جب کہ سیمینار نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کے اشتراک سے اسراء کی میزبانی میں منعقد کیا گیا۔

سیمینار کا مقصد علاقائی روابط کو مضبوط بنانے اورمجموعی معاشی ترقی کے مواقع کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک مہمان خصوصی تھے جب کہ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او عزت مآب سلطان احمد بن سولیم نے سیمینار میں بطور خاص مہمان شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے جدید سپلائی چین کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ جدید نقل و حمل صرف ایک نیٹ ورک نہیں بلکہ یہ عالمی و علاقائی تجارت اور جامع ترقی کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلارکاوٹ تجارت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے استفادہ کیا جائے۔

Advertisement

ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین نے کہا کہ عالمی سطح پر مربوط اور ڈیجیٹل طور پر یکساں سپلائی چین نیٹ ورک ہی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ تجارتی ترسیل کے نظام میں سرمایہ کاری سے خطے کی مسابقتی حیثیت میں بہتری ممکن ہوسکتی ہے۔

علاقائی ممالک کے سفیروں نے اپنے اپنے ممالک میں روابط کو بہتر بنانے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پالیسیوں میں یکسانیت، انفراسٹرکچر کی بہتری اور تجارتی رکاوٹوں کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی منڈیوں کو پائیدار بنیادوں پر آپس میں منسلک کیا جاسکے۔

سیمینار میں پینل مباحثہ کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں ناکافی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر، قوانین کی پیچیدگیاں، سیکیورٹی خدشات اورجغرافیائی مشکلات جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔

مقررین نے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال پر زور دیا تاکہ کسٹمز کے عمل، سامان کی نقل و حرکت اور سرحد پار تجارت کو آسان بنایا جاسکے۔

شرکاء نے خطے میں صنعتی و زرعی مصنوعات کی تجارت، توانائی کے تعاون اور سیاحت کے فروغ پر بات کی۔ انہوں پاکستان کی جغرافیائی حیثیت کو ایک اہم اثاثہ قرار دیا جو وسطی ایشیا کے لیے ایک گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے۔

مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی ترقی مضبوط روابط میں مضمر ہے جب کہ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ سیمینارمیں پیش کردہ تجاویز مستقبل کی حکمت عملی کی راہ ہموار کرے گی جو علاقائی چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرکے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر