Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف ملکی ترقی اور سرحدی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں، گورنر سندھ

Now Reading:

آرمی چیف ملکی ترقی اور سرحدی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں، گورنر سندھ

متحد ہو کر دہشتگردی کیخلاف تحریک چلائیں گے، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں ولادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے تقریب میں کہا کہ آرمی چیف ملکی ترقی اور سرحدی حفاظت کے لیے کوشاں ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شہر قائد میں ولادت حضرت علیؓ کی مناسبت سے تقریب میں شرکت کی جس دوران تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ترجیح ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں 50 ہزار بچے زیرِ تعلیم ہیں اور آئی ٹی کلاسز کو 10 مہینے مکمل ہوگئے ہیں جب کہ گورنر آئی ٹی انیشی ایٹو کے تحت پہلا بیچ آخری مراحل میں داخل ہوچکا اور عنقریب آئی ٹی طلبا و طالبات گورنر ہاؤس سے فارغ التحصیل ہوجائیں گے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے ہم نے 24 گھنٹے کھول رکھے ہیں، کوئی جو مجبور ہو اور یامایوسی کی طرف جارہا ہو تو وہ گورنرہاؤس آجائے جب کہ کوئی بھی شہری کسی بھی وقت گورنر ہاؤس اپنے مسائل لے کر آسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم 24 گھنٹے دستیاب ہے اور جو کوئی کچھ بھی کہے عوام جانتی ہے میں نے 2 سال میں کیا کیا۔ ہمیں ہم آہنگی کے کردار ادا کرنے ہیں اور آج میں جعفرطیار میں منعقد تقریب میں بھی شرکت کروں گا۔

Advertisement

گورنر سندھ کہتے ہیں کہ آرمی چیف ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہیں اور سرحدی حفاظت کے لیے بھی ہمارے آرمی چیف کوشاں ہیں جب کہ وزیراعظم ملکی بہتری کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گٹر کے ڈھکن سے متعلق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے تفصیلی گفتگو ہوئی جس دوران میئر نے بتایا کہ گٹر کے ڈھکن نشے کے عادی افراد نکال کر لے جاتے ہیں اور جو شہر کی ترقی کے لئے کام کرے گا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر