Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم سب ملکر 2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے، بلاول بھٹو

Now Reading:

ہم سب ملکر 2025 کو پاکستان کیلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت کیلئے جدوجہد ہمیشہ مشعل راہ رہے گی، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر 2025 کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے نئے سال کے آغاز کے موقع تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والا نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں داخل ہوتے ہوئے، ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے، ہمیں آج ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنا چاہیے جو  بانی قائدین کے خوابوں کا آئینہ دار ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط کریں اور اختلافات کو بُھلا کر آگے بڑھیں، یہ وہ وقت ہے کہ ہم انصاف، مساوات اور امن کے لیے مل کر کام کریں۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیں ملک سے غربت، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی، قوم کو ایک ترقی پسند اور جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

پی پی چیئرمین نے کہا کہ مجھے پاکستانی عوام کی طاقت اور حوصلے پر کامل یقین ہے، ہم چیلنجز پر قابو پا کر ایک ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے  پیپلز پارٹی اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑی ہے، آئیے! نیا سال جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کے لیے ہماری وابستگی کی تجدید کریں، دعاگو ہوں کہ 2025 تمام پاکستانیوں کے لیے امن، صحت اور خوشحالی سے بھرپور سال ثابت ہو۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہری ایک دوسرے کا ساتھ دینے اور بہتر کل کے لیے کوششیں جاری رکھیں، ہم سب مل کر 2025 کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر