
مذاکرات ہونا خوش آئند ہے، سیاسی جماعتوں میں بات ہونی چاہیے، فیصل کریم کنڈی
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہونا خوش آئند ہے، سیاسی جماعتوں میں بات ہونی چاہیے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کرم کے لوگ بھی سکھ کا سانس لے سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے جمہوری طریقے سے احتجاج کررہے تھے، مظاہرین پر لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ کی گئی، بلدیاتی نمائندے مسلح نہیں تھے، آنسو گیس شیل نہیں لائے تھے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی یوٹرن لینے کے عادی ہیں، ان کو این آر او نہیں مل سکتا، کسی شخصیت نے نہیں آپ کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ مذاکرات ہونا خوش آئند ہے، سیاسی جماعتوں میں بات ہونی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News