Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے، وزیر خزانہ
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کا معیشت پر کوئی اثر نہیں پڑا، وزیر خزانہ

اسلا آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی جی ٹی این) ٹیلی ویژن سے گفتگو کی۔

دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ چین نے اے آئی اور ٹیکنالوجی، مالی امداد کی فراہمی کے ساتھ پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی سمیت علوم کی منتقلی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پر خیال چینی قیادت سے ہمیشہ سیکھا ہے، سی پیک کے دوسرے فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے کے ثمرات نمایاں ہوں گے۔

محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی اور پاکستان کو چینی صنعتوں کے لیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوجائے، ہم دنیا کی سب سے بڑی اور گہری چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے سی جی ٹی این ٹیلی ویژن سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشی ایٹو کا پاکستان کے لیے اجرا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے اور ہم دوسروں کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو آگے لے جانے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی کامیاب منتقلی، اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام، فِن ٹیک مواقع اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے یہ اہم پیش رفت ہے جب کہ پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری سب سے بڑی آبادی موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر