Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک

Now Reading:

پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک
پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک

پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ 6 خارجی ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 22 اور 23 جنوری کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کو ژوب کے علاقے سمبازہ میں بین الاقوامی سرحد پر خارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتا چلا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے موثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی در اندازی کو ناکام بنایا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑے پیمانے پر اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثربارڈر مینجمنٹ نظام کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے، پاکستان توقع کرتا ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے فتنہ اور خوارج کی جانب سے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر