Advertisement
Advertisement
Advertisement

سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج

Now Reading:

سائبر کرائم ونگ کی کارروائی، شہباز گل اور معید پیرزادہ کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل اور سینئر صحافی ڈاکٹر معید پیرزادہ کے خلاف ریاست مخالف بیانیے اور جھوٹی خبروں کے پھیلاؤ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 9، 10 اور 11 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز کے ذریعے حکومتی عہدیداروں کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائیں اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر معید پیرزادہ نے ریاست مخالف بیانیہ تشکیل دیا، جب کہ ڈاکٹر شہباز گل پر ریاستی اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور دونوں شخصیات کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر