
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے کیسز کے حوالے سے کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن، ڈی آئی جی سی آئی اے، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹیگیشن، ایس پی اے وی سی سی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کراچی پولیس چیف نے موجودہ کیسز کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور بچوں کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میں تیزی لائی جائے اور والدین و متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ بچوں کی بازیابی پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جدید تفتیشی تکنیکوں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کیسز کو جلد از جلد حل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News