Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی EO-1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

Now Reading:

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی EO-1 سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد

وفاق پر بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے پاکستان کے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ (EO-1) کی کامیاب لانچنگ پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کو ملک کی سائنسی و تکنیکی ترقی میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ EO-1 سیٹلائٹ کی لانچنگ پاکستان کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو قومی ترقی کے لیے نئے دروازے کھولے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید ٹیکنالوجی سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے زرعی شعبے کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے، جس سے فصلوں کی مانیٹرنگ، پانی کے وسائل کے انتظام اور ماحولیاتی تجزیے میں مدد ملے گی۔

میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے سائنس دانوں، انجینئرز اور قومی اداروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جنہوں نے شب و روز کی کاوشوں سے ملک کو خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم مقام دلانے میں مدد دی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت اس کامیابی سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور عوامی بہبود کے منصوبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو شامل کرے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قوم کو اس عظیم کامیابی پر فخر کرنا چاہیے، کیونکہ یہ پاکستان کے خود انحصاری اور ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت کی علامت ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید سائنسی کامیابیاں ملک کی ترقی میں معاون ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر