
نارتھ کراچی میں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے بچے صارم کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صارم کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایس ایس پی اے وی سی سی انیل حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ رپورٹ کے مطابق صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور اسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔
مزید انکشاف ہوا ہے کہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش واٹر ٹینک میں پھینک دی گئی تھی۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر قریبی رہائشی عزیر اظہر کو حراست میں لے لیا ہے۔ ایس ایس پی انیل حیدر کے مطابق زیر حراست شخص کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے تاکہ شواہد کی روشنی میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
صارم کے قتل نے علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، اور عوام مجرموں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News