پیپلزپارٹی کے تحفظات، بلاول بھٹو کا حکومت سے ملاقات کا امکان
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے تحفظات کے معاملے پر بلاول بھٹو کا حکومت سے ملاقات کا امکان ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جب کہ بلاول بھٹو اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی حکومت سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات پر حکومت سے بات چیت کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
بلاول بھٹو نے زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں شروع کردی ہیں جب کہ پی پی شہید بے نظیر آباد کے ڈویژنل صدر اور وزیرداخلہ سندھ نے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
