Advertisement
Advertisement
Advertisement

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ہے، عمر ایوب

Now Reading:

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ہے، عمر ایوب

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ہے، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کیلئے ہے۔

احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں آج ایک سیاہ دن ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی جوڈیشل تاریخ میں سیاہ دن ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا گیا، یہ فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کوٹارگٹ کرنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا اس پیسے سے کیا تعلق ہے، وہ پیسہ پاکستان کے سپریم کورٹ میں آیا ہے، سوال تو حسن نواز سے پوچھنا چاہیے تھا کہ وہ یہ پیسہ باہر کیسے لے گئے۔

’’ہم اس فیصلے کو سپیریئر کورٹ میں چیلنج کریں گے‘‘

Advertisement

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ ہم اس فیصلے کو سپیریئر کورٹ میں چیلنج کریں گے، اس کیس میں جو چور ہیں وہ باہر پھر رہے ہیں، ماضی کے فیصلوں کی طرح اس فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص، نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم جیسے ادارے بناتا ہے، پھر ایک ایسی یونیورسٹی بنائی جس میں بنی پاک کی سیرت پڑھائی جانی تھی،اس میں سزا دینا ظلم اور زیادتی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ عدالت نے بانی کے خلاف فیصلوں کو باہر پھینک دیا، اس کو بھی عدالت ختم کردے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر