کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ میں دو بچوں کے اغواء کا معاملہ 12 روز گزر جانے کے باوجود حل نہیں ہو سکا۔
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ علی رضا اور 4 سالہ علیان کے والدین نے حکام سے فوری بازیابی کی اپیل کی ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر اگلے 24 گھنٹوں میں ان کے بچوں کو بازیاب نہیں کرایا گیا، تو وہ گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔
علی رضا کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچوں کی بازیابی میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، جبکہ دیگر علاقوں میں اغواء ہونے والے بچوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ ان کے بچوں کو بھی جلد بازیاب کیا جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن ابھی تک کوئی اہم پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے تفتیشی کمیٹی تشکیل دی ہے اور ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ، پولیس نے لیاری ندی سمیت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا ہے، مگر ابھی تک دونوں بچوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
