Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری

Now Reading:

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری
چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری

چیمپئنز ٹرافی: پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے مشاورت جاری

 لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

  ذرائع کے مطابق صائم ایوب  کی شمولیت کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیا جائے گا، جبکہ صائم ایوب کے فٹ نہ ہونے کی صورت  میں سلیکٹرز نے متبادل کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستانی ٹیم کو سہہ فریقی  سیریز میں حصہ لینا ہے، جبکہ سہہ فریقی سیریز کی ٹیم ہی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم ہو گی۔

 ذرائع کے مطابق آوٹ آف فارم عبداللہ شفیق اورعثمان خان کے ڈراپ ہونے کا  امکان ہے، جبکہ فخر زمان کی اسکواڈ میں شمولیت یقینی ہے، اس کے علاوہ  امام الحق اور حسیب اللہ کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع  نے بتایا کہ محمد رضوان ہی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ  بابر اعظم، سلمان آغا، طیب طاہر اور عرفان خان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

Advertisement

  ذرائع کے مطابق محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین آفریدی حارث روف  کو  اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام ، ابرار  احمد اور صفیان مقیم کی بھی اسکواڈ  کا حصہ ہوں گے۔

 ذرائع  نے بتایا کہ پاکستان  کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کی تمام ٹیموں نے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے،  جبکہ پاکستان آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کے نام بھجوا چکا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے11 فروری تک حتمی اسکواڈ کا لازمی اعلان کرنا ہے، واضح رہے کہ سہہ فریقی سیریز کا پہلا میچ 8 فروری کو ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر