Advertisement
Advertisement
Advertisement

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی

Now Reading:

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی
طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی

طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ملالہ یوسفزئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے، ایک دہائی سے افغان طالبان نے طالبات سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، مواقع اورچیلنجز کے عنوان پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا اس کانفرنس کا مقصد پورا نہیں ہوگا اگر ہم افغان لڑکیوں کی تعلیم کی بات نہیں کریں گے۔

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ افغان طالبان نے خواتین کی تعلیم روکنے کے حوالے سے 100 سے زائد قانون سازیاں کیں۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر میں 120 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتیں، جبکہ پاکستان میں ساڑھے 12 ملین لڑکیاں اسکول نہیں جاتیں، ہر لڑکی کا حق ہے کہ وہ 12 سال کے لیے اسکول جائے۔

 ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو یہاں جمع کیا، غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کردیا خواتین کی تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکھنا ہماری اسلامی تعلیمات میں شامل ہے، حضرت عائشہؓ، فاطمہ جناح جیسی خواتین ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے مزید یہ بھی کہا کہ پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے دنیا کے رنگوں میں پاکستان کی لڑکیوں کا بھی حصہ درکار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سنگجانی جلسہ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
سکھر: پولیس کے مختلف مقابلے، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
پاکستان دوسری ابھرتی معیشت قرار، نئے اعداد وشمار نے عالمی اعتماد کی تصدیق کردی
کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان
2025 کا پہلا سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا، عام چاند سے 13 فیصد زیادہ روشن
ملائیشیا کے تجربے سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر