
مدارس رجسٹریشن: وزیراعظم کی مولانا کو قانون سازی کیلئے حمایت کی یقین دہانی
اسلام آباد: مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کیلئے حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور صوبوں میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے قانون سازی کے حوالے سے بات چیت کی۔
سربراہ جمیعت علمائے اسلام نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدارس رجسٹریشن کے حوالے سے صوبوں میں قانون سازی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کردی۔
وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو قانون سازی کے لیے اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صوبوں میں قانون سازی کے لیے وزرائے اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News