
وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس کل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا، جس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ وزارت خارجہ کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔
پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سال 2024-25 کی تنخواہوں کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ فرنٹیئر کارپس کے لیے بھی سال 2024-25 کے فنڈز کی منظوری زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی کی واپسی کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 91 کروڑ روپے کی گرانٹ اور وزارت سمندر پار پاکستانیوں کے سال 2023-24 کے بجٹ تخمینے کی منظوری کا امکان ہے۔
اجلاس میں سالانہ ری بیسنگ ٹائم لائن پر نظر ثانی کیے جانے کا بھی امکان ہے، جس کا مقصد معیشت میں شفافیت اور مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ای سی سی کے فیصلے ملکی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتے ہیں، خاص طور پر اسٹیل مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں توسیع سے مقامی صنعت کو تحفظ ملے گا، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز اور فرنٹیئر کارپس کے فنڈز سے متعلقہ اداروں کو مالی استحکام حاصل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News