
مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ میں صحافیوں کی تجاویز کی حمایت کردی
گوجرانوالہ: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پیکا ایکٹ میں صحافیوں کی تجاویز کی حمایت کردی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گوجرانوالہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل پر یقین رکھتا ہوں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ پر صحافیوں کی تجاویز لی جائیں اور معقول تجاویز کو قبول کرکے ترمیم کے ذریعے حصہ بنایا جائے۔
سربراہ جے یو آئی کہتے ہیں کہ آصف زرداری کو پرانا جانتا ہوں، مذاکرات کرنا یا نہ کرنا ان کا اپنا معاملہ ہے جب کہ مذاکرات پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، جو انہیں لائے ہیں وہ حکومت چلا رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جس دن انہوں نے کندھا اٹھالیا تو اس دن حکومت نہیں ہوگی جب کہ کے پی میں حکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے اور مسلح گروہوں کا راج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News