Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیالکوٹ، سمبڑیال میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات

Now Reading:

سیالکوٹ، سمبڑیال میں اوورسیز پاکستانی کی شادی میں نوٹوں کی برسات

سیالکوٹ میں سمبڑیال کے نواحی گاؤں بکھڑے والی میں اوورسیز پاکستانی کی شادی کے موقع پر ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی گئی، بارات کے راستے اور شادی ہال میں لاکھوں روپے نچھاور کیے گئے۔

اٹلی میں مقیم دولہا عمران کی بارات جب گاؤں بکھڑے والی سے نکلی تو دولہے کے بھائیوں اور دوستوں نے راستے میں نوٹ نچھاور کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔

بارات کے سمبڑیال کے ایک مقامی شادی ہال پہنچنے پر یہ سلسلہ اور بھی شدت اختیار کر گیا، جہاں ملکی و غیر ملکی کرنسی کی برسات کر دی گئی۔

تقریب میں نوٹ لٹانے کے لیے ایک خصوصی کنٹینر رکھا گیا تھا، جہاں شادی میں شریک مہمانوں اور مقامی افراد نے بڑی تعداد میں جمع ہو کر کرنسی لوٹی۔

اس موقع پر مختلف علاقوں سے نوجوان بھی جوق در جوق پہنچے، تاکہ نوٹ سمیٹنے میں حصہ لے سکیں۔

Advertisement

دولہے کے اسپین اور کینیڈا سے آئے بھائیوں، منصور اور احتشام، نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بھائی کی شادی پر 50 لاکھ سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی نچھاور کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے گاؤں کی روایت ہے کہ شادیوں پر نوٹوں کی برسات کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بکھڑے والی کو اوورسیز پاکستانیوں کا گاؤں کہا جاتا ہے، جہاں شادیوں کے مواقع پر ایک دوسرے سے بڑھ کر نوٹ لوٹانے کا رواج پایا جاتا ہے۔

شادی کی اس تقریب میں بھی نوٹ نچھاور کرنے کے مناظر دیکھنے والے تھے، جہاں دولہے کے دوستوں اور اہلخانہ نے اپنی خوشی کے اظہار کے لیے دل کھول کر کرنسی لٹائی۔

یہ تقریب سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث رہی، جہاں صارفین نے اسے خوشی کا اظہار قرار دیتے ہوئے مختلف تبصرے کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر